حیدرا نے شمشان گھاٹوں پر تعمیر شدہ غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا
مقامی افراد کی شکایات کے مطابق، کچھ افراد نے ان شمشان گھاٹوں اورقبرستانوں کی اراضیات پر قبضہ کر کے وہاں غیر قانونی تعمیرات کی تھیں، جن میں کچھ جگہوں پر شیڈز بنا کر کاروبار بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) نے پیرزادی گوڑہ میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شمشان گھاٹوں پر تعمیر شدہ غیر قانونی ڈھانچوں کو منہدم کر دیا۔
گذشتہ روزکمشنرحیدرارنگاناتھ نے بوڈاُپل اورپیرزادی گوڑہ میں شمشان گھاٹوں پر غیر مجازقبضوں کا معائنہ کیا اور فوری کارروائی کا وعدہ کیا۔
جمعرات کی صبح، حکام نے پربھتاپور میں واقع شمشان گھاٹوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔
مقامی افراد کی شکایات کے مطابق، کچھ افراد نے ان شمشان گھاٹوں اورقبرستانوں کی اراضیات پر قبضہ کر کے وہاں غیر قانونی تعمیرات کی تھیں، جن میں کچھ جگہوں پر شیڈز بنا کر کاروبار بھی شروع کر دیا گیا تھا۔
ان شکایات کی بنیاد پر، حیدرانے ان غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا۔یہ کارروائیاں حیدراکی جانب سے شہر میں غیر قانونی قبضوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں۔