حیدرآباد

حیدرآباد کے کئی علاقو میں 11 جنوری کو پانی کی سپلائی نہیں ہوگی

11 جنوری کو صبح 6 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کچھ علاقوں میں مکمل طور پر، اور دیگر علاقوں میں جزوی طور پر پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔

حیدرآباد: حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیورج بورڈ (HMWSSB) نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 11 جنوری کو پانی کی سپلائی معطل کی جائے گی۔ پانی کی سپلائی کی معطلی حمایت ساگر ریزروائر، میر عالم فلٹریشن بیڈز، کئی ٹینکس اور انلیٹ چینلز کی صفائی کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوگی۔

متعلقہ خبریں
عرس سیدنا حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادریؒ
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ
تعمیر ملت کی جانب سے قائد ملت نواب بہادر یارجنگ کی برسی کا اہتمام
بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا
آرام گھر فلائی اوور کا چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح

11 جنوری کو صبح 6 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کچھ علاقوں میں مکمل طور پر، اور دیگر علاقوں میں جزوی طور پر پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔ متاثرہ علاقے درج ذیل ہیں:

حسن نگر، کشان باغ،دودھ باؤلی، مصری گنج، پتھر گھٹی،دارالشفا، مغلپورہ، جہاں نما، چندولال بارہ دری، فلک نماں، جنگم میٹ ان علاقوں کے رہائشیوں کو اس وقت پانی کے استعمال کو کم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔