آندھراپردیش

نائیڈو کو روڈ شو کی اجازت دینے سے پولیس کا انکار

پولیس نے پارٹی سربراہ کی مہم کی گاڑی (پر چار رتھم) اور سلونڈ سسٹم سے لیس دیگر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ نائیڈو کے دورہ کو ناکام بنانے اور انہیں آنے سے روکنے کیلئے سینکڑوں پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

امراوتی: آندھرا پردیش کے ٹاؤن کپم میں چہارشنبہ کے روز اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جبکہ پولیس نے ٹی ڈی پی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کو یہاں روڈ شو کے انعقاد کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کو پولیس نے روکدیا اور انہیں واپس جانے پر مجبور کردیا جبکہ ٹی ڈی پی ورکرس شانتی پورم کپم کی سمت جانے والے تھے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
کجریوال کے خلاف بی جے پی کی ”جھوٹا کہیں کا“ مہم کا آغاز
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت

کپم، تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر و سابق چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا آبائی اسمبلی حلقہ ہے۔ پولیس نے پارٹی سربراہ کی مہم کی گاڑی (پر چار رتھم) اور سلونڈ سسٹم سے لیس دیگر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ نائیڈو کے دورہ کو ناکام بنانے اور انہیں آنے سے روکنے کیلئے سینکڑوں پولیس جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

سڑکوں پر عوامی جلسوں اور ریالیوں کے اہتمام پر امتناع عائد کرنے سے متعلق جی او کی اجرائی کے ایک دن بعد پولیس نے کپم میں نائیڈو کو روڈ شو کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

کندوکور ٹاؤن (ضلع نیلور) میں 28 دسمبر کو نائیڈو کے روڈ شو کے دوارن پیش آئے بھگدڑ واقعہ جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے، کے بعد حکومت نے سڑکوں پر سیاسی پروگراموں کے انعقاد پر امتناع عائد کردیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے جاری کردہ جی او پر اپوزیشن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکومت کے اس اقدام کو چیف منسٹر جگن کی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی حکومت کے خلاف اٹھنے والی ناراض آواز کو دبا نے کی کوشش قرار دیا۔ اسمبلی میں قائد حزب اخلاف چندرا بابو نائیڈو نے کپم جانے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے ٹی ڈی پی ورکرس کو اے پی۔ کرناٹک کے سرحدی گاؤں پدپرو کی جانب جانے سے روکدیا یہ ورکرس اپنے قائد چندرا بابو نائیڈو کے خیرمقدم کیلئے جانے والے تھے۔ پولیس کے اقدام کے نتیجہ میں ٹی ڈی پی ورکرس اور پولیس عہدیداروں میں بحث وتکرار ہوئی۔

 پولیس نے پارٹی کارکنوں کو گاؤں کی طرف جانے اور روڈ شو کے انعقاد سے روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کردی تھیں۔ پولیس نے کنما کولا پلی میں تعمیر کردہ اسٹیج کو بھی ہٹا دیا جہاں سے چندرا بابو نائیڈو، راچہ بنڈہ پروگرام کے طور پر خطاب کرنے والے تھے۔

مختلف مقامات سے پولیس کو شانتی پورم طلب کرلیا گیا۔ٹی ڈی پی قائدین نے کہا کہ مائیک کے استعمال کیلئے پہلے ہی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔ پولیس نے نائیڈو کی رتھم اور دیگر گاڑیوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور گاڑیوں کے ڈڑائیورس کو حراست میں لے لیا۔

a3w
a3w