کھیل

پاکستانی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا

راولپنڈی ٹسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی: راولپنڈی ٹسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 112 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
عثمان قادر کا دوبارہ پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ساتھ ہی ساجد خان نے 4 انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس طرح انگلینڈ کے تمام 10 بلے بازوں کو پاکستان کے اسپنرز نے آؤٹ کیا۔ ٹسٹ کرکٹ میں پہلی بار ایسا ہوا جب پاکستان کے فاسٹ بولرس نے ایک بھی اوور نہیں کرایا۔ پاکستان نے اپنا پہلا ٹسٹ 1952 میں کھیلا لیکن آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا۔

راولپنڈی ٹسٹ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی، ساجد خان، زاہد محمود اور آغا سلمان نے بولنگ کی تاہم کسی بھی فاسٹ بولر نے اوور نہیں کرایا۔ اس کے علاوہ یہ ٹسٹ کی تاریخ میں چوتھی بار ہوا جب پاکستان کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کی تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ اس سیریز میں مسلسل دوسری بار ایسا ہوا ہے۔

اس سے قبل ملتان ٹسٹ میں پاکستان کے اسپنرز نے انگلش ٹیم کی تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھیں پاکستان کے اسپنرز نے پہلی بار یہ کارنامہ 1980 میں انجام دیا تھا۔ پاکستان کے اسپنرز نے فیصل آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف مخالف ٹیم کے تمام 20 بلے بازوں کو آؤٹ کردیا تھا۔

اس کے بعد پاکستان کے اسپنرز نے یہ کارنامہ 1987 میں انگلینڈ کے خلاف دہرایا۔ تب پاکستان کے اسپنرز نے لاہور کے تمام 20 انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سیریز میں دو بار ایسا ہوچکاہے۔

ملتان ٹسٹ میں پاکستان کے اسپنرز نے انگلش ٹیم کے تمام 20 بلے بازوں کو آؤٹ کردیا۔ اب ایک بار پھر راولپنڈی ٹسٹ میں پاکستان کے اسپنرز نے فاسٹ بولرس کی مدد کے بغیر تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔