جموں و کشمیر

یہ کانٹوں بھرا تاج ہے، اللہ عمر عبداللہ کی مدد فرمائے:ڈاکٹرفاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ نے کہا: ’یہ ریاست چلینجوں سے بھری ہوئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ نئی حکومت ان وعدوں کو پورا کرے گی جو اس نے انتخابی منشور میں لوگوں سے کئے ہیں‘۔

سری نگر: یہ کانٹوں کا تاج ہے خدا انہیں (عمر عبداللہ کو) لوگوں کی امیدوں کو پورا کرنے میں مدد فرمائے۔یہ باتیں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی ہیں جو انہوں نے چہارشنبہ کے روز یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں اپنے فرزند عمر عبداللہ کی بطور وزیر اعلیٰ تاج پوشی کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ کیں۔

متعلقہ خبریں
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ
تشکیل حکومت کا دعویٰ بہت جلد کیا جائے گا: فاروق عبداللہ
بی جے پی جموں میں ہندو ووٹروں میں خوف پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے:فاروق عبداللہ
میرواعظ مولوی عمر فاروق کو رہا کیاجائے:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا: ’یہ ریاست چلینجوں سے بھری ہوئی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ نئی حکومت ان وعدوں کو پورا کرے گی جو اس نے انتخابی منشور میں لوگوں سے کئے ہیں‘۔ان کا کہنا تھا:’یہ کانٹوں کا تاج ہے، خدا ان (عمر عبداللہ) کو کامیاب کرے تاکہ وہ لوگوں کی امیدوں کو پورا کر سکیں یہی میرا پیغام ہے‘۔

اس موقع پر عمر عبداللہ کے فرزند ظاہر عبداللہ نے بتایا:’ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہم دفعہ370 کی بحالی کے لئے جد وجہد شروع کریں گے‘۔انہوں نے کہا: ’دفعہ370 کی بحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی‘۔