دہلی

گاندھی خاندان ”کٹرپاپی پریوار“:بی جے پی

بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کو رابرٹ وڈرا کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر اپنی ”خاموشی“ توڑنی چاہئے۔

نئی دہلی: بی جے پی نے منگل کے دن گاندھی خاندان کو ”کٹر پاپی پریوار“ اور ”ہندوستانی سیاست کا انتہائی بدعنوان خاندان“ قراردیا۔ اس نے راجستھان ہائی کورٹ میں رابرٹ وڈرا کی درخواست مسترد ہونے کا حوالہ دیا۔ رابرٹ وڈرا نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات رد کرنے کی عدالت سے درخواست کی تھی۔

 بی جے پی ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ راہول گاندھی اور سونیا گاندھی کو رابرٹ وڈرا کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر اپنی ”خاموشی“ توڑنی چاہئے۔

 اس نے کہا کہ راہول گاندھی کی بہن و کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ وڈرا کا کرپشن اور منی لانڈرنگ کا معاملہ اس وقت کا ہے جب ہریانہ‘ راجستھان اور مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی۔

کانگریس بارہا دعویٰ کرچکی ہے کہ رابرٹ وڈرا کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی محرکہ ہیں۔ گورو بھاٹیہ نے الزام عائد کیا کہ یہ ہندوستان کا کٹر پاپی پریوار ہے۔