بھارت

اُجولا اسکیم پکوان گیس سبسیڈی میں اضافہ

کابینی میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اجولا استفادہ کنندگان کی سلنڈر سبسیڈی 200 روپے سے بڑھاکر 300 روپے کردی گئی ہے۔

نئی دہلی: پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن اور لوک سبھا الیکشن کے مدنظر حکومت نے چہارشنبہ کے دن اجولا اسکیم کے تحت دیئے جانے والے پکوان گیس سلنڈرس پر سبسیڈی موجودہ 200 روپے سے بڑھاکر 300 روپے کردی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
اروند پنگڑیا، 16ویں فینانس کمیشن کے سربراہ مقرر
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
مسلمان اگر عزت کی زندگی چاہتے ہو تو پی ڈی ایم اتحاد کا ساتھ دیں: اویسی
4مرحلوں میں انڈیا بلاک کے صفائے کا دعویٰ

مرکزی کابینہ نے آج یہ فیصلہ کیا۔ کابینی میٹنگ کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اجولا استفادہ کنندگان کی سلنڈر سبسیڈی 200 روپے سے بڑھاکر 300 روپے کردی گئی ہے۔

 29  اگست کو حکومت نے تمام صارفین بشمول اجولا استفادہ کنندگان کے لئے گھریلو پکوان گیس سلنڈر کے دام 200 روپے گھٹادیئے تھے۔ اجولا استفادہ کنندگان کو اب 903 روپے کے بازاری دام کے برخلاف 703 روپے 14.2 کیلو گرام کے سلنڈر کے لئے دینے پڑتے تھے۔

آج کے فیصلہ کے بعد اب انہیں صرف 603 روپے دینے ہوں گے۔ 300 روپے کی سبسیڈی اجولا استفادہ کنندگان کے بینک کھاتوں میں راست جمع کردی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس نے چہارشنبہ کے دن الزام عائد کیا کہ حکومت نے ریاستی اسمبلی الیکشن کے مدنظر اجولا اسکیم کے تحت پکوان گیس کنکشنس پر سبسیڈی بڑھائی۔

 اس نے دعویٰ کیا کہ الیکشن میں بی جے پی کے ”صفایا“ کے بعد مرکز پھر پکوان گیس سلنڈرس کے دام بڑھادے گا۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کانگریس قائد اجئے کمار نے کہا کہ مدھیہ پردیش‘ چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں دسمبر میں الیکشن ہوجانے کے بعد بی جے پی حکومت 300 روپے دام بڑھادے گی اور پھر لوک سبھا الیکشن سے قبل 300 روپے گھٹادے گی۔

 انہوں نے کہا کہ یہ صاحب کی عادت ہے۔ الیکشن ہونے والا ہے اور یہ مجبوری ہے لیکن یہ انہیں بچانے والی نہیں۔ میرے الفاظ لکھ کر رکھ لیجئے۔ الیکشن میں بی جے پی کی ہار کے بعد دام پھر بڑھ جائیں گے۔

a3w
a3w