دہلی

ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلانے والوں کو سخت سزا ملنی چاہئے: راہل

انہوں نے کانگریس کارکنوں سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مہاراشٹرا میں ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں جانے اور کئی دیگر کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے اور ایسے حالات پیدا ہونے کے پیچھے کی وجوہات کی تحقیقات کرکے قصورواروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی

مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا، ’’مہاراشٹر کے جلگاؤں میں ہوئے ہولناک ٹرین حادثے میں کئی لوگوں کے ہلاک اور کئی کے زخمی ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک اور پریشان کن ہے۔

میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کرتا ہوں۔ حکومت اور انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ زخمیوں کا بہترین علاج ممکن ہو۔

انہوں نے کانگریس کارکنوں سے راحت اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی درخواست کی۔

کانگریس لیڈر نے کہا، ’’آگ کی افواہ کیسے پھیلی اور اتنا خوفناک حادثہ کیسے ہوا اس بات کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے اور قصورواروں کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔‘‘

کانگریس نے بھی اپنے آفیشل پیج پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ‘مہاراشٹر میں پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے کئی مسافروں کی موت کی خبر تکلیف دہ ہے۔

خدا سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر عطا کرے۔ اس مشکل وقت میں کانگریس خاندان کی تعزیت سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔