مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں حجاج کی سہولت کیلئے ہزاروں نئےانٹرنیٹ ٹاورز نصب

سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبد اللہ السواحہ نے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں رابطوں کے انتظامات اور تیاریوں کے معائنے کے لیے خصوصی دورہ کیا۔

ریاض: سعودی عرب میں حج کے دوران حجاج کی سہولت کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے لیے نئے ٹاورز اور پوائنٹ نصب کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
آسٹریلیا ونڈے کی نمبر ایک ٹیم بن گئی
حج کمیٹی کو عازمین حج کی 11 ہزار سے زائد درخواستیں موصول، عنقریب ڈرا کی تاریخ کا اعلان
سعودی عرب میں 3 شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
جدہ میں گرد و غبار، مکہ میں تیز ہوائیں، بارش کا امکان
سعودی عرب میں اقامہ اور ملازمت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 ہزار فیصلے

سعودی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مکہ مکرمہ، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کی سہولت کے لیے وائی فائی کے 10 ہزار سے زائد پوائنٹس جبکہ فائیو جی اور مواصلاتی ٹاورز کی تعداد بڑھا کر 6 ہزار سے زیادہ کردی ہے۔

سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبد اللہ السواحہ نے منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں رابطوں کے انتظامات اور تیاریوں کے معائنے کے لیے خصوصی دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو تاکید کی کہ حجاج کرام کو رابطے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر السواحہ اور ان کے ہمراہ وفد کو رابطہ وسائل کے حوالے سے حج مقامات پر کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔