جرائم و حادثات
خود ساختہ لیڈی کانسٹبل گرفتار، ٹاسک فورس کی کارروائی
کمشنرس ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک اطلاع پر آج خودساختہ پولیس لیڈی کانسٹبل کو گرفتار کرلیا۔

حیدرآباد : کمشنرس ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے ایک اطلاع پر آج خودساختہ پولیس لیڈی کانسٹبل کو گرفتار کرلیا۔
اس خاتون کی شناخت 24سالہ گڈی شیلا اشوینی زوجہ ابھشیک ساکن پرشانت نگر، لنگر ہاؤز، جیا گوڑہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ٹاسک فورس نے پولیس یونیفارم 2عدد، پولیس کانسٹبل کا شناختی کارڈ ایک عدد، پولیس بلیک بلٹ 2عدد اور پولیس کیاپ، بیاچ اور نیم پلیٹ ضبط کرلئے۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ متذکرہ خود ساختہ لیڈی کانسٹبل نے ملازمت دلوانے کا دھوکہ دیا۔
مذکورہ خاتون نے خود کو گچی باؤلی پولیس اسٹیشن، سائبرآباد سے وابستہ قرار دیا تھا۔ ٹاسک فورس نے بتایا کہ متذکرہ دھوکہ باز خود ساختہ کانسٹبل نے عشق میں شادی کی تھی۔
انسپکٹر ٹاسک فورس کے سرینواس اور ٹیم نے ڈی سی پی رادھاکشن راؤ کی نگرانی میں یہ گرفتاری عمل میں لائی۔