حیدرآباد

پرجا بھون کو بم سے اُڑادینے کی دھمکی،پولیس چوکس

پولیس نے پرجا بھون کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی۔ اس کے ساتھ پرجا بھون میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ پولیس نے پرجا بھون کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور اس کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

حیدرآباد: بیگم پیٹ کے پرجا بھون میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی۔ ایک نامعلوم شخص نے کنٹرول روم کو فون کیا اور کہا کہ پرجا بھون میں بم ہے اور اُس نے خبردار  کیا کہ بم دس منٹ میں پھٹ جائے گا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
حیدرآباد سے آندھرائی ڈرائیوروں کو چلے جانے کی ہدایت نامناسب : پون کلیان
چیف منسٹر کے عہدہ کےلئے کرناٹک کانگریس میں رسہ کشی
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ

پولیس نے پرجا بھون کے عملہ کو اس بات کی اطلاع دی۔ اس کے ساتھ پرجا بھون میں سیکوریٹی سخت کردی گئی۔ پولیس نے پرجا بھون کو اپنے قبضہ میں لے لیا ہے اور اس کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا پرجا بھون کے احاطہ میں ہی رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی، ممبئی اور کولکتہ کے مشہور مقامات پر بم کی دھمکی بھی موصول ہوئی ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ان بم دھمکیوں کے پیچھے ایک گینگ کا ہاتھ ہے۔ تلنگانہ پولیس دھمکی آمیز فون کالس کے پس منظر میں گہرائی سے تحقیقات کررہی ہے۔