یوگی آدتیہ ناتھ کو گولی مارنے کی دھمکی، کیس درج
باغپت کوتوالی انچارج ایم ایس گل نے یہاں بتایا کہ کہ کسی نے فیس بک پر ریاست کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کوگولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جب اس پوسٹ کو ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا تو باغپت پولیس حرکت میں آگئی۔
باغپت: اترپردیش کے ضلع باغپت میں آج ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جانے سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ دھمکی حالانکہ فیس بک کے ذریعہ سے ملی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
باغپت کوتوالی انچارج ایم ایس گل نے یہاں بتایا کہ کہ کسی نے فیس بک پر ریاست کے وزیر اعلی آدتیہ ناتھ کوگولی مارنے کی دھمکی دی ہے۔ جب اس پوسٹ کو ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا گیا تو باغپت پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف معاملہ درج کر کے جانچ کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق امن رضا نامی شخص نے فیس بک پر وزیر اعلی کو گولی مارنے کی دھمکی سے متعلق میسج پوسٹ کیا ہے۔ اس اسکرین شاٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹر اکاونٹ نتن تومر نے ٹیم بجاتے رہے کے ذریعہ وزیر اعلی، ڈی جی پی اور دیگر افسران کو ٹوئٹ کیا۔
سب۔انسپکٹر ونودکمار نے کوتوالی میں معاملہ درج کرایا ہے۔ کوتوالی انچارج گل کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جانچ پر کاروائی کی جائے گی۔ ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ ملزم امن رضا باغپت کارہنے والا ہے۔