مہاراشٹرا

مکیش امبانی کو 20کروڑنہ دینے پر جان سے ماردینے کی دھمکی

ای میل میں دھمکایا گیا کہ 20 کروڑ روپے نہ دینے پر 66 سالہ مکیش امبانی کو گولی ماردی جائے گی۔ کمپنی ذرائع نے توثیق تو کی لیکن یہ کہہ کر تبصرہ سے انکار کردیا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے سربراہ مکیش امبانی کو جبری وصولی اور جان سے ماردینے کی دھمکی ای میل کے ذریعہ ملی ہے۔ عہدیداروں نے ہفتہ کے دن ممبئی میں یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
"اظہار رائے کی آزادی کا مطلب دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں”: جسٹس راما سبرامنین
محمد اسد اللہ سی ای او وقف بورڈ نے تلنگانہ اُردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری کا جائزہ حاصل کرلیا
ریلائنس انڈسٹریز دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست میں شامل
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ

 ای میل میں دھمکایا گیا کہ 20 کروڑ روپے نہ دینے پر 66 سالہ مکیش امبانی کو گولی ماردی جائے گی۔ کمپنی ذرائع نے توثیق تو کی لیکن یہ کہہ کر تبصرہ سے انکار کردیا کہ پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

گام دیوی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہوئی اور تحقیقات شروع کردی گئیں۔ گزشتہ چند سال میں مکیش امبانی اور ان کے خاندان کو کئی مرتبہ دھمکایا گیا۔ جنوبی ممبئی میں ان کے مشہور انٹیلیا بنگلہ کو دھماکہ سے اڑادینے کی بھی دھمکیاں ملی تھیں۔