قومی

رام مندر ٹرسٹ کو دھمکی آمیز ای میل، سیکیورٹی سخت

اجودھیا:15اپریل(یواین آئی) شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو ملے مشتبہ میل کی جانچ تیز کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ رام مندر ٹرسٹ کی آئی ڈی ٹیم بھی اس میل کی جانچ کرنے میں مصروف ہے۔

ایودھیا: شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ کو ملے مشتبہ میل کی جانچ تیز کر دی گئی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے علاوہ رام مندر ٹرسٹ کی آئی ڈی ٹیم بھی اس میل کی جانچ کرنے میں مصروف ہے۔


ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق پیر کی رات رام جنم بھومی ٹرسٹ کے میل پر دھمکی بھرا میل آیا تھا۔ ٹرسٹ نے رام جنم بھومی تھانے میں ایف آئی آر درج کرادی ہے۔ حالانکہ شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر ٹرسٹ، پولیس و سیکورٹی سے جڑے افسران اس حوالے سے کچھ بھی بولنے کو تیار نہیں ہیں۔

رام مندر ٹرسٹ نے اتنا ضرور کہا ہے کہ مندر کی سیکورٹی میں کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔ احاطے کے اندر دراندازی ممکن نہیں ہے۔ میل کے ذریعہ تمل ناڈو کے ایک شخص کی جانب سے رام مندر کی سیکورٹی کے تئیں آگاہ کیا گیا ہے۔


ٹرسٹ کے رکن ڈاکٹر انل مشرا نے بتایا کہ میل کی جانچ ٹرسٹ کی آئی ڈی ٹیم کررہی ہوگی۔ انہیں کچھ نہیں پتہ ہے۔ احاطے کی سیکورٹی کے حوالے سے فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ رام مندر احاطے کی سیکورٹی سخت ہے۔