طواف ادائیگی کے بعد عازم حج کی روح پرواز کر گئی
ملائیشین شہری محمد زبیر جو اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تھے طواف کی ادائیگی کے بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔

مکہ مکرمہ: ملائیشین شہری محمد زبیر جو اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تھے طواف کی ادائیگی کے بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔
سعودی سبق ویب سائیٹ کے مطابق ملائیشیا کے شہری 50 سالہ محمد زبیر اپنے اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے تھے اور نسک کارڈ وصول کرنے کے بعد دیے گئے وقت کے مطابق رات 9 بجے حرم شریف کے مطاف میں پہنچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق محمد زبیر نے اہلیہ کے ہمراہ طواف کیا جس کے بعد وہ سعی کے لیے صفا کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ انہوں نے خود کو سنبھالا اور اٹھنے کے بعد چند قدم چلے جس کے بعد وہ دوبارہ گر کر بے ہوش ہو گئے۔
اس موقع پر وہاں موجود حرم شریف کی انتظامیہ نے فوری طور پر ہلال احمر کی ٹیم کو طلب کیا، تاہم امدادی ٹیم کے وہاں پہنچنے تک ملائیشین عازم حج کی کی روح پرواز کرچکی تھی۔
ویب سائٹ کے مطابق محمد زبیر انہیں کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں تھی اور نہ کبھی کسی مستقل عارضے کی کوئی شکایت کی تھی۔ وہ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر مکہ مکرمہ پہنچے اور ٹھیک 12 گھنٹے بعد رات 11 بج کر 45 منٹ پر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔
متوفی کی اہلیہ نے بتایا کہ ہم نے بہت تاخیر سے حج کے لیے درخواست دی تھی اور کوئی امید نہیں تھی کہ ہم حج پر جائیں گے، لیکن اللہ کی مشیت کہ تاخیر سے درخواست جمع کرنے کے باوجود ہم آگئے کیونکہ میرے شوہر کی موت حرم شریف میں لکھی تھی۔