دہلی

طیاروں میں بم رکھنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری

ہندوستانی ایرلائنس کو بم رکھنے کی دھمکیوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ وستارا اور انڈیگو کی ایک ایک پرواز کو آج اسی انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

ممبئی (پی ٹی آئی) ہندوستانی ایرلائنس کو بم رکھنے کی دھمکیوں کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ وستارا اور انڈیگو کی ایک ایک پرواز کو آج اسی انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پبلک اسکول میں بم کی جھوٹی اطلاع
انڈیگو کا کولکتہ سے سری نگر جموں براہ راست پروازوں کا اعلان
رام مندر پر بم حملے کی کال، 12 سالہ لڑکے سے پولیس پوچھ تاچھ
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

قبل ازیں چہارشنبہ کے روز انڈیگو‘ اسپائس جیٹ اور اکاسا ایر کی 7 پروازوں کو اسی طرح بم کی دھمکی دی گئی۔ اس سے پہلے پیر اور منگل کے روز ہندوستانی ایرلائنس کی جانب سے چلائی جانے والی تقریباً ایک درجن پروازوں میں بم رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

جمعرات کے روز ممبئی جانے والی وستارا کی پرواز کو جس میں 147 افراد سوار تھے‘ فرینکفرٹ سے آمد پر فوری سیکوریٹی جانچ کے لئے لے جایا گیا۔ اس بوئنگ 787 طیارہ میں بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔

دوسری جانب ترکیہ کے شہر استنبول سے ممبئی کے لئے انڈیگو کی ایک پرواز میں بھی بم رکھنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اسے یہاں الگ تھلگ مقام پر لے جایا گیا تاکہ سیکوریٹی ایجنسیاں جامع تلاشی لے سکیں۔

ایرلائن نے بتایا کہ وستارا کی پرواز UK-028 کو جو فرینکفرٹ سے ممبئی کے لئے چلائی جارہی تھی‘ 16 اکتوبر 2024 کو سوشل میڈیا پر دھمکی موصول ہونے کے بعد سیکوریٹی جانچ سے گزرنا پڑا۔

اس نے بتایا کہ پروٹوکول کے مطابق تمام متعلقہ حکام کو فوری طورپر اس کی اطلاع دی گئی۔ طیارہ نے ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ایرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ اس میں 134 مسافر اور 13 ارکان عملہ سوار تھے۔

Photo Source: @tecas2000