حیدرآباد

حیدرآبادمیں اڈوانسڈ کاربن میٹریلس پر سہ روزہ کانفرنس

مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد :  انڈین کاربن سوسائٹی کے زیراہتمام انٹرنیشنل اڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاؤڈر میٹالرجی اینڈ نیو میٹریلس (اے آرسی آئی) اور بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس کے تعاون سے 18 تا20 فروری اڈوانسڈ کاربن میٹریلس (سی اے سی ایم۔2026)پر سہ روزہ کانفرنس ہوگی۔

متعلقہ خبریں
تربیت، تفریح اور تخلیق کا حسین امتزاج،عیدگاہ اجالے شاہ سعیدآباد پر سی آئی او کے رنگا رنگ چلڈرن فیسٹیول کا انعقاد
ریاستوں اور زمینوں کی تقسیم  سے دل  تقسیم نہین ہوتے۔
گنگا جمنی ثقافت کا عملی مظاہرہ، میدک میں قومی یکجہتی کی مثال قائم
ماہ رمضان المبارک کے لئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے!، گیمس اور غیر ضروری ایپس(Apps) کواَن انسٹال کریں: مولانا ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی
نمائش کلب میں زندہ دلان حیدرآباد کی محفلِ لطیفہ گوئی، “خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں” کا پیغام عام

بٹس پلانی حیدرآباد کیمپس میں ہونے والی اس کانفرنس میں 500 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن میں ممتاز محققین، صنعت کے ماہرین، اسٹارٹ اپس اور پالیسی ساز شامل ہوں گے۔ اس سال کانفرنس کا مرکزی موضوع ”پائیدار کاربن ٹکنالوجیز کے ساتھ ہندوستان کی تبدیلی“رکھا گیا ہے جو قومی ترقی اور تکنیکی خود انحصاری میں اڈوانسڈ کاربن میٹریلس کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی اس کانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ پدما شری پروفیسر آشوتوش شرما مہمانِ خصوصی کے طور پر کلیدی خطبہ دیں گے۔ کانفرنس کے دوران ملکی اور بین الاقوامی ماہرین، کاربن نینو ٹیوبز، کوانٹم ڈاٹس اور جدید کاربن ٹکنالوجیز جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ ایک خصوصی ٹکنالوجی نمائش بھی لگائی جائے گی جس میں تعلیمی و تحقیقی ادارے اور صنعتیں کاربن سے بنی اختراعی مصنوعات پیش کریں گی جبکہ نوجوان محققین پوسٹرس کے ذریعہ اپنی تازہ ترین تحقیقی دریافتوں کو اجاگر کریں گے۔