جموں و کشمیر
تین دہائیوں بعد سری نگر میں 8محرم کو جلوس نکالنے کی اجازت
حکام نے اتوار کے دن شہر کے گروبازار تا دل گیٹ علاقہ میں 8محرم کو جلوس نکالنے کی اجازت دی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
سری نگر: حکام نے اتوار کے دن شہر کے گروبازار تا دل گیٹ علاقہ میں 8محرم کو جلوس نکالنے کی اجازت دی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔
سری نگر کے ضلع مجسٹریٹ (کلکٹر) نے پولیس کی طرف سے این او سی (کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ) ملنے کے بعد محرم جلوس نکالنے کی اجازت دی۔
1990ء میں عسکریت پسندی پھوٹ پڑنے کے بعد سے سری نگر شہر کے روایتی راستوں سے 8 اور10محرم کو جلوس نکالنا ممنوع تھا‘ تاہم سیکیوریٹی صورتحال میں سدھار کے بعدانتظامیہ نے 33 سال کے وقفہ کے بعد گذشتہ برس جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔