دہلی

ایئر انڈیا کے تین بڑے طیارے جدہ اور دبئی میں پھنسے ہوئے مسافروں کو لائیں گے

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ تقریباً 350 سیٹوں والا ایک بوئنگ 777 طیارہ ممبئی سے جدہ، سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا ہے۔ تقریباً 300 سیٹوں والا بوئنگ 787-9 طیارہ آج رات دیر گئے دہلی سے دبئی کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایک بوئنگ 787-8 طیارہ جس میں 250 سے زیادہ سیٹیں ہوں گی بدھ کی صبح ممبئی سے روانہ ہوں گا۔

نئی دہلی :  ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن ایئر انڈیا منگل کی رات اور بدھ کی صبح جدہ اور دبئی کے لیے تین بڑے طیاروں کا آپریشن کرے گی، جن کے ذریعہ دبئی اور جدہ میں پھنسے ہوئے مسافروں کو واپس دہلی اور ممبئی لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
ایر انڈیا نے اسرائیل کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دیں
عیدالفطر سےقبل بی جے پی کامودی کٹس کاوزیرگجیندر سنگھ شیخاوت کےہاتھوں پوسٹر جاری۔
عرب شاعرڈاکٹر زبیر فاروق العرشی کی کتاب کی رسم اجرا
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ

ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے آج بتایا کہ تقریباً 350 سیٹوں والا ایک بوئنگ 777 طیارہ ممبئی سے جدہ، سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا ہے۔ تقریباً 300 سیٹوں والا بوئنگ 787-9 طیارہ آج رات دیر گئے دہلی سے دبئی کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایک بوئنگ 787-8 طیارہ جس میں 250 سے زیادہ سیٹیں ہوں گی بدھ کی صبح ممبئی سے روانہ ہوں گا۔

ترجمان نے کہا کہ تینوں طیارے بدھ کے روز دہلی اور ممبئی واپس آئیں گے۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فوجی آپریشن اور اس کے نتیجے میں ایران کی طرف سے مغربی ایشیا کے کئی ممالک پر حملوں کے بعد خطے کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ تاہم، اب کچھ ہوائی اڈے دوبارہ کھل گئے ہیں، اور مسافروں کی وطن واپسی کا عمل آہستہ آہستہ شروع ہو گیا ہے۔

اس کے مطابق، ایئر انڈیا نے زیادہ سے زیادہ سیٹوں والے طیارے تعینات کیے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو جلد از جلد ملک واپس لایا جا سکے