جرائم و حادثات

ضلع نظام آباد میں برقی شاک لگنے سے خاندان کے 3افراد ہلاک

ایک اندوہناک واقعہ میں جمعرات کے روز ضلع نظام آباد میں موضع پیگڈا پلی کے قریب برقی شاک لگنے سے ایک خاندان کے3 افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد (آئی اے این ایس) ایک اندوہناک واقعہ میں جمعرات کے روز ضلع نظام آباد میں موضع پیگڈا پلی کے قریب برقی شاک لگنے سے ایک خاندان کے3 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
سرکاری دواخانہ نظام آباد میں مریضوں کے ساتھ علاج میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی: سپرنٹنڈنٹ گورنمنٹ ہاسپٹل
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
مسلمانوں کو بھی ادارہ جات مقامی میں تحفظات فراہم کرنے نوید اقبال کی وکالت،بی وینکٹیش کو یاددشت حوالے
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد
آئینی نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں: نظام آباد ضلع جج محترمہ سنیتا کنچالا

مہلوکین کی شناخت اسی ضلع کے رنجل منڈل کے موضع ساٹا پور کے متوطن کے طور پر ہوئی ہے۔ گنگا رام، ان کی اہلیہ بالا منی اور ان کا بیٹا کشن، جنگلی خنزیروں کا شکار کررہے تھے کہ یہ تینوں، اپنے ہی کھیت میں اتفاقاً ایک وائر کی زد میں آگئے جس میں برقی روبہہ رہی تھی جس کے سبب زبردست برقی شاک لگنے سے یہ تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے۔

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہونچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ہاسپٹل بودھن منتقل کردیا۔ اس دوران ایک دوسرے واقعہ میں ایک نوجوان، ضلع میڑ چل ملکاجگری کی ایک جھیل میں غرق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اپنا برتھ ڈے منانے کیلئے یہ نوجوان، دوستوں کے ساتھ حیدرآباد سے کیسرا کے قریب واقع یادگار پلی کی جھیل پہونچا، جھیل میں تیرا کی کے دوران وہ غرق ہوگیا جس کی شناخت سوریا کی حیثیت سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق سوریا، وشاکھا پٹنم کا رہنے والا تھا مگر وہ حیدرآباد میں مقیم تھا۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔