غزہ پر نیتن یاہو کی کارروائی اسرائیل کو مدد سے زیادہ نقصان پہنچا رہی ہے: بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو غزہ میں اپنی کارروائی سے اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، جس نس پوری دنیا یہودی ریاست کے خلاف ہوگئی ہے۔
واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو غزہ میں اپنی کارروائی سے اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ نقصان پہنچا رہے ہیں، جس نس پوری دنیا یہودی ریاست کے خلاف ہوگئی ہے۔
مسٹر بائیڈن نے ایم ایس این بی سی براڈکاسٹر کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مسٹر نیتن یاہو کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حق ہے، حماس کا تعاقب جاری رکھنے کا حق ہے، لیکن انہیں اپنی کارروائی سے متاثر ہونے والی معصوم جانوں پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں مسٹر نیتن یاہو اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اسے نقصان پہنچا رہے ہیں جو کہ بہت بڑی غلطی ہے۔
تاہم امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن کے پاس غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے لیے کوئی ’ سرخ لکیر‘ نہیں ہے۔
مسٹر بائیڈن نے کہا ’’میں اسرائیل کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ اسرائیل کا دفاع اب بھی اہم ہے، اس لیے کوئی سرخ لکیر نہیں ہے۔‘‘