جموں و کشمیر

قانون ساز اسمبلی کےلئے تین ارکان اسمبلی بطور پینل آف چیئرمین منتخب

جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کو قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن تین ارکان اسمبلی کو بطور پینل آف چیئرمین نامزد کیا۔

سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کو قانون ساز اسمبلی کے دوسرے دن تین ارکان اسمبلی کو بطور پینل آف چیئرمین نامزد کیا۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

اسمبلی سیشن کے دوسرے دن کے آغاز میں ہی اسپیکر نے قانون ساز اسمبلی کے لئے بطور پینل آف چیئرمین تین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔

جن ارکان اسمبلی کو پینل آف چیئرمین منتخب کیا گیا ان میں نیشنل کانفرنس کےمبارک گل، سی پی آئی (ایم) کے محمد یوسف تاریگامی اور سرجیت سنگھ سلاتھیہ شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کا پہلا سیشن پیر کے روز شروع ہوا۔پانچ دنوں پر محیط یہ سیشن 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا۔