آندھراپردیش

اے پی میں مزید تین طوفان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

محکمہ نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں تین طوفان بننے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طوفان بحریہ عرب اور دو طوفان خلیج بنگال میں بننے کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حال ہی میں شدید سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والے آندھرا پردیش کو محکمہ موسمیات نے ایک اور انتباہ جاری کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

محکمہ نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں تین طوفان بننے کا امکان ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایک طوفان بحریہ عرب اور دو طوفان خلیج بنگال میں بننے کا امکان ہے۔

ان طوفانوں کے اثر سے 10 اکتوبر کے بعد ساحلی اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ نے بتایا کہ ہلکی تا شدید بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ ساحلی اضلاع میں ہلکی تا اوسط بارش ہوگی۔ خلیج بنگال میں دباؤ کا علاقہ برقرار ہے، جس کے اثر سے آئندہ تین دنوں کے دوران ریاست بھر میں ہلکی تااوسط بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے اکتوبر میں تین طوفان بننے کی وارننگ کے بعد آندھرا پردیش کے عوام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔