سالار جنگ میوزیم کے روبرو ہوٹل کے تعمیری کام کو رکوادیا گیا

ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی چارمینار زون ڈی داکھو نائیک نے سالار جنگ میوزیم کے روبرو سیدھے جانب چائے خانہ اور بیت الخلاء کے تعمیری کام کو رکوادیا اور کہا کہ ٹاؤن پلاننگ شعبہ کی رپورٹ کے بعد انہوں نے مقام واقعہ پہنچ کر تعمیری کام کو رکوادیا ہے۔

حیدر آباد: ڈپٹی کمشنر جی ایچ ایم سی چارمینار زون ڈی داکھو نائیک نے سالار جنگ میوزیم کے روبرو سیدھے جانب چائے خانہ اور بیت الخلاء کے تعمیری کام کو رکوادیا اور کہا کہ ٹاؤن پلاننگ شعبہ کی رپورٹ کے بعد انہوں نے مقام واقعہ پہنچ کر تعمیری کام کو رکوادیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بعض افراد سالار جنگ میوزیم کے روبرو فٹ پاتھ پر جہاں موسی ندی کی دیوار ہے فٹ پاتھ کی صفائی کرتے ہوئے تعمیری کام شروع کیا۔

تاریخی سالار جنگ میوزیم کے روبرو اور موسی ندی سے متصل فٹ پاتھ پر اس طرح کی سرگرمیاں شدید قابل اعتراض ہے۔ جس سے عوام کو فٹ پاتھ سے گزرنے میں تکلیف ہوگی اور سالار جنگ میوزیم کے روبرو بیت الخلاء کی تعمیر کی کوشش بھی قابل مذمت ہے۔

اے ناگیندر ریڈی ڈائرکٹر سالار جنگ میوزیم نے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ سالار جنگ میوزیم کے روبرو بیت الخلاء کی ضرورت ہی نہیں ہے جب کہ سالار جنگ میوزیم کے احاطہ میں ضرورت کے مطابق بیت الخلاء موجود ہیں۔

اس طرح کی تعمیرات سالار جنگ میوزیم کے لئے سیکیوریٹی خطرہ بن سکتی ہے۔ تاہم میوزیم کے باب الداخلہ سے متصل فٹ پاتھ پر غیر مجاز مندر کے خلاف ہنوز کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سالار جنگ میوزیم کے مشاہدہ کے لئے نہ صرف بیرونی سیاح آتے ہیں بلکہ کئی اہم شخصیتیں بھی اِس کا مشاہدہ کرنے آتے ہیں۔ ان کی سیکیوریٹی ایک اہم مسئلہ ہے۔