مشرق وسطیٰ
مغربی کنارے میں پناہ گزیں کیمپ حملے کے بعد جھڑپوں میں تین فلسطینی شہید
راملہ: قابض اسرائیلی فورس نے پیر کی علی الصبح شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔

راملہ: قابض اسرائیلی فورس نے پیر کی علی الصبح شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کیا۔
اس حملہ کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں جس میں کم از کم تین فلسطینی شہید اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تینوں افراد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے آدھی رات کے بعد کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
اسرائیل کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنوری سے کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اس سال اب تک 156 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔