کھیل

محمد سراج کی گیند پر زخمی وارنر گواسکر ٹسٹ سیریز سے باہر

دہلی میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کی گیند وارنرکی بائیں کہنی پرلگی تھی۔ ایکسرے رپورٹ میں کہنی میں ہیئر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ کہنی کی چوٹ کے دو اوورز بعد ہی ان کے ہیلمٹ پر ایک گیند لگی تھی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

نئی دہلی: کہنی میں فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہندوستان کے خلاف جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری دو ٹیسٹ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ وہ علاج کے لیے سڈنی جائیں گے اور توقع ہے کہ مارچ کے آخر میں تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستان واپس آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
بین اسٹوکس نے ایشز کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ہندوستان میں سنچری اسکور کرنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے: عثمان خواجہ
ڈیویڈ وارنر ہیلی کاپٹر سے بگ بیاش لیگ کھیلنے سڈنی گراؤنڈ پہنچے(ویڈیو)
راشد خان بنگلہ دیش ون ڈے کیلئے فٹ
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

دہلی میں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے دوران تیز گیند باز محمد سراج کی گیند وارنرکی بائیں کہنی پرلگی تھی۔ ایکسرے رپورٹ میں کہنی میں ہیئر لائن فریکچر کی تصدیق ہوئی۔ کہنی کی چوٹ کے دو اوورز بعد ہی ان کے ہیلمٹ پر ایک گیند لگی تھی جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

ٹیم انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر ایسا لگ رہا تھا کہ وارنر کی کہنی کی چوٹ معمولی ہے اور وہ ہندوستان کے خلاف اندور ٹیسٹ کھیل سکتے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ان فٹ قرار دے دیا۔

 پیر کی رات تک، وارنر خود کو تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے لیے تیار کر رہے تھے لیکن ناقابل برداشت درد اور ٹیسٹ کے بعد انہیں باضابطہ طور پر میچ سے باہر کر دیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر واپس لوٹ جائیں گے۔

ٹیم میں وارنر کی جگہ ٹریوس ہیڈ لے سکتے ہیں۔ ہیڈ 2018 میں ورسیسٹر شائر کے لیے ایک کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں سلامی بلے باز کے طور پر خود کو ثابت کرچکے ہیں۔ حالانکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے صرف دو بار اوپننگ کی ہے۔

 دوسری جانب کیمرون گرین کے اندور میں کھیلنے کا قوی امکان ہے، وہیں دوسرے ٹیسٹ میں مایوس کن کارکردگی دکھانے والے کچھ کھلاڑیوں کی تیسرے ٹیسٹ میں چھٹی ہوسکتی ہے۔

آسٹریلیا پہلے ہی جوش ہیزل ووڈ کو دورے سے باہر کرچکا ہے لیکن مچل اسٹارک کا تیسرے ٹیسٹ میں فٹ ہونے کے بعد واپسی تقریباً یقینی ہے۔ تاہم پہلی بار باپ بننے والے مچل سویپسن بھی وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

کپتان پیٹ کمنز خاندانی وجوہات کی بناء پر دہلی ٹیسٹ کے فوراً بعد گھر روانہ ہو گئے تھے لیکن فی الحال وہ اس ہفتے کے آخر میں واپس آئیں گے اور توقع ہے کہ وہ اندور میں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے وطن واپسی کے خواہاں ٹیم کے کچھ ارکان کو ریلیزکر سکتا ہے۔

a3w
a3w