تلنگانہ
عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کردھوکہ، تلنگانہ کے ضلع عادل آبادمیں تین افرادگرفتار
اوٹنور ڈی ایس پی کاجل سنگھ نے بتایا کہ شیامپور کے رہنے والے ایم نارائن اور سی سنگرام کے علاوہ مہاراشٹر کے ریتیش واتھیکر کو "ڈریم ڈالر لائف" نامی مارکٹنگ نیٹ ورک کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے پر حراست میں لیا گیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اوٹنورمنڈل میں تین افراد کو عوام کو بھاری منافع کا لالچ دے کر ملٹی لیول مارکٹنگ (ایم ایل ایم) اسکیم کے ذریعہ دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، جن میں ایک مہاراشٹر کا رہنے والا بھی شامل ہے۔
اوٹنور ڈی ایس پی کاجل سنگھ نے بتایا کہ شیامپور کے رہنے والے ایم نارائن اور سی سنگرام کے علاوہ مہاراشٹر کے ریتیش واتھیکر کو "ڈریم ڈالر لائف” نامی مارکٹنگ نیٹ ورک کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دینے پر حراست میں لیا گیا۔
تحقیقات کے دوران نارائن اور سنگرام نے اعتراف کیا کہ انہوں نے جلدی پیسہ کمانے کے لیے یہ جرم کیا۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے لوگوں کو اس اسکیم میں شامل ہونے پر زیادہ منافع کا وعدہ کرکے لالچ دیا۔
ملزمین نے بتایا کہ انہوں نے اسکیم میں شامل ہونے والے ہر شخص سے 500 روپے وصول کیے۔