تاریخ کے جھروکوں سے، 21 مارچ کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا
ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 21 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 21 مارچ کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔
1413 – ہنری پنچم انگلینڈ کے بادشاہ بنے۔
1791۔ ٹیپو سلطان کو شکست دے کر انگریزی فوج بنگلور (بنگالورو) پر قابض ہوئے۔
1804 – نیپولن نے فرانسیسی سول کوڈ اپنایا۔
1836 – کلکتہ (اب کولکتہ) میں پہلی پبلک لائبریری کا افتتاح ہوا جو اب نیشنل لائبریری کے نام سے مشہور ہے۔
1857 – جاپان کی راجدھانی ٹوکیو میں آئے تباہ کن زلزلہ میں تقریبا 1،70،000 افراد ہلاک ہوئے۔
1858 – پہلی جنگ آزادی کے دوران ہندستانی فوجیوں نے لکھنؤ میں خودسپردگی کی۔
1887 – ممبئی میں پراتھنا سماج کا قیام عمل میں آیا۔
1916 – معروف شہنائی نواز بسم اللہ خان کی ڈمراؤں میں پیدائش ہوئی۔
1935 -فارس کا نام بدل کر ایران رکھا گیا۔
1958 – سوویت یونین نےفضائی ایٹمی تجربہ کیا۔
1960 – جنوبی افریقی شہر شارپ ول میں سفید فام پولیس نے رنگ و نسل کے خلاف پرامن طور پر مظاہرہ کررہے سیاہ فاموں کے ایک گروپ پر گولیاں برساکر 69 افراد کو ہلاک کردیا ۔
1975 – آنجہانی صدر فخرالدین علی احمد نے وزیر اعظم اندرا گاندھی کی درخواست پر دفعہ 352 کے تحت ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا۔
1975 – ایتھوپیا میں تین ہزار سال بعد بادشاہت کا خاتمہ ہوا۔
1990 – نامبیا نے جنوبی افریقہ سے آزادی حاصل کی۔
2000 – گرجا پرساد کوئرالہ نیپال کے نئے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔
2006 – روس اور چین نے دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں تین اہم معاہدے کئے۔
2010 -اڈیشہ ساحل پر خلیج بنگال میں ہند فوج کے جنگی جہاز رنویر سے ہندوستانی بحریہ نے سپرسونک برہموس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔