مشرق وسطیٰ

عمرہ کیلئے بہترین دن اور اوقات کون سے ہیں؟

مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کر سکے لیکن رش ہونےکی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔

سعودی عرب : عمرہ کی ادائیگی کا خواہش مند ہر مسلمان ہوتا ہے اور حج کے بعد سے ہی عمرہ کی ادائیگی کیلئے مسلمان جوق در جوق مکہ مکرمہ پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسدالدین اویسی کل نامزدگی داخل کریں گے
فُضلات سے تیار شدہ گیس
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
10 روزہ حج و عمرہ تربیتی کورس کا آغاز
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

مکہ مکرمہ پہنچتے ہی ہر شخص کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خانہ کعبہ کے قریب تر ہو سکے اور حجر اسود کا بوسہ حاصل کرنے کی بھی سعادت حاصل کر سکے لیکن رش ہونےکی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس سعادت کا موقع مل پاتا ہے۔

تو ایسا کون سا وقت ہوتا ہے جس میں رش کم ہو اور آپ سکون سے عمرہ کر سکیں؟ اس حوالے سے سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے آگاہی فراہم کردی۔

سعودی وزیر برائے حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں ان دنوں موسم انتہائی خوشگوار ہے۔

سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے اتوار، منگل اور چہارشنبہ کو رش کم ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ کیلئے بہتر وقت صبح ساڑھے7 سے ساڑھے 10 اور رات 11 سے 2 بجے کا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بتایا کہ رش سے بچنے والے عمرہ زائرین ان اوقات میں پرسکون عمرے کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں۔