حیدرآباد

سنکرانتی  کے موقع پر دو گروپس میں تصادم

بورا بنڈہ علاقہ میں کل سنکرانتی کے موقع پر دو گروپس میں تصادم ہوگیا۔ ذرائع کے بموجب بورا بنڈہ کے ہری نگر میں دو گروپس کے درمیان تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: بورا بنڈہ علاقہ میں کل سنکرانتی کے موقع پر دو گروپس میں تصادم ہوگیا۔ ذرائع کے بموجب بورا بنڈہ کے ہری نگر میں دو گروپس کے درمیان تصادم ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
کے ٹی آر بورا بنڈہ کے مسلم خاندان کے گھر پہنچ گئے، ابراہیم خاں کی دعوت قبول کرلی (ویڈیو)
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید

حملہ میں 4تا5 افراد کے علاوہ خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل سے رجوع کردیا گیا۔

اس تصادم کی ویڈیو محکمہ واٹر ورکس کے آفیشل گروپ میں شیر کی گئی۔ اس ویڈیو کو محکمہ واٹر ورکس کے ملازم نرسنگھ راؤ نے شیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان نہیں ہے، یہ حیدرآباد ہے۔

محکمہ واٹر ورکس کے اعلی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ نرسنگھ راؤ جیسے تنگ نظر ملازم کے خلاف سخت کارروائی کرے۔