تلنگانہ

تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر تین سے چھ تک ہلکے سے درمیانے یا پھر گرج کے ساتھ بوندیں پڑنے کے امکان ہیں۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران مو سم خشک رہے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی اضلاع میں اتوار (4 جون) اور پیر (5 جون ) کو مختلف مقامات پر گرج کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیا ت مرکز(آئی ایم ڈی ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ۔

متعلقہ خبریں
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریاست کے مختلف مقامات پر تین سے چھ تک ہلکے سے درمیانے یا پھر گرج کے ساتھ بوندیں پڑنے کے امکان ہیں۔ اگلے 24گھنٹوں کے دوران مو سم خشک رہے گا۔

محکمہ نے بتایا کہ ریاست کے کئی مقامات پر جمعہ کو زیادہ درجہ حرارت 41ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کی گئی جب کہ بدرا چلم میں زیادہ درجہ حرارت 43ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔