حیدرآباد

فلمی اداکارہ پونم کور کی بھارت جوڑو یاترا میں راہول سے ملاقات

پونم کورنے آل انڈیا ہینڈلوم ورکرس یونین کے قائدین کے ساتھ راہول گاندھی سے تقریباً15 منٹ تک ملاقات کی اور انہیں مرکزی حکومت کے اقدامات سے ہینڈلوم صنعت پر پڑنے والے مضر اثرات سے واقف کرایا۔

حیدرآباد: تلگو فلموں کی معروف اداکارہ پونم کور نے آج بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں بنکروں کو درپیش مسائل سے واقف کرایا۔ انہوں نے راہول گاندھی سے خواہش کی کہ ہینڈلوم مصنوعات پر عائد پانچ فیصد جی ایس ٹی کی برخاستگی کیلئے کوشش کریں۔

پونم کورنے آل انڈیا ہینڈلوم ورکرس یونین کے قائدین کے ساتھ راہول گاندھی سے تقریباً15 منٹ تک ملاقات کی اور انہیں مرکزی حکومت کے اقدامات سے ہینڈلوم صنعت پر پڑنے والے مضر اثرات سے واقف کرایا۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی جانب سے مثبت ردعمل ظاہرکیا گیا ہے۔

 انہوں نے کانگریس قائدین سے اس موضوع پر تحریک شروع کرنے کی اپیل کی۔ پونم کور نے کہا کہ راہول گاندھی نے انہیں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کرنے کا مشورہ دیا اور اپنی جانب سے تیقن دیا کہ وہ بنکروں کے مسائل کا حل دریافت کرنے میں مکمل مدد وتعاون فراہم کریں گے۔

a3w
a3w