حیدرآباد
اسمبلی اجلاس کے پیش نظر حیدرآباد میں سخت ترین سیکورٹی
اسمبلی کے گرد و نواح میں تین درجہ کا سیکورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے جہاں تقریباً 1,000 پولیس ملازمین اہم مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کے موقع پر حیدرآباد پولیس نے گن پارک اور اسمبلی کے اطراف و اکناف میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے۔انٹلی جنس رپورٹس کے مطابق مختلف گروپوں کی جانب سے احتجاج کے امکان کے پیش نظرپورے علاقہ کو ایک قلعہ میں تبدیل کر دیا گیا۔
اسمبلی کے گرد و نواح میں تین درجہ کا سیکورٹی سسٹم نافذ کیا گیا ہے جہاں تقریباً 1,000 پولیس ملازمین اہم مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے اور عوام کو ٹریفک و دیگر مسائل سے بچانے کیلئے کی گئی ہیں۔ فی الحال اسمبلی کے گرد و نواح میں پولیس کی سخت نگرانی جاری ہے اور کسی بھی مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔