حیدرآباد

انیس الغرباء کی عمارت پر ٹمریز کا قبضہ، یتیم بچے بے گھر، کے سی آر نے یتیموں کو بھی لوٹ لیا، معاہدہ ختم کرنے مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کا مطالبہ

کے سی ار نے جہاں مساجد کو شہید کیا اور مسلمانوں کی حق تلفی کی، ہر شعبہ حیات میں مسلمانوں کو پسماندہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وہیں اوقاف املاک کو بھی ہتھیا لیا گیا۔ کے سی آر کو سب سے زیادہ یتیم بچوں کی بددعا نے حکومت سے بے دخل کر دیا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کی سابقہ کے سی ار سرکار نے انیس الغرباء کی جدید عمارت کی تعمیر کے نام پر یتیم بچوں کے حق کو بھی تلف کر دیا۔ انیس الغرباء کی مکمل عمارت ٹمریز کو لیز پر دے دی گئی۔ یتیم بچوں کو بے گھر کر دیا گیا۔ مالک مکان کو پناہ گزیں بنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت
باپ اور بیٹے کا جیل جانا یقینی: وینکٹ ریڈی
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
قائد اپوزیشن کے سی آر کا دورہ اضلاع، خاتون کے بیٹے کی شادی کیلئے5لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان

کے سی ار نے جہاں مساجد کو شہید کیا اور مسلمانوں کی حق تلفی کی، ہر شعبہ حیات میں مسلمانوں کو پسماندہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، وہیں اوقاف املاک کو بھی ہتھیا لیا گیا۔ کے سی آر کو سب سے زیادہ یتیم بچوں کی بددعا نے حکومت سے بے دخل کر دیا۔

کے سی ار نے انیس الغرباء کی جدید عمارت تعمیر کرنے کے بہانے یتیم بچوں کو بے گھر کر کے انہیں پناہ گزیں بنا دیا۔ انیس الغرباء کی مکمل عمارت ٹمریز کو لیز پر دے دی گئی۔ کے سی ار نے یتیم بچوں کو لوٹا۔

مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن، ال انڈیا صوفی علماء کونسل، بھارتی مسلم لیڈر کانفرنس، جمیعت اہل حدیث اور دیگر تنظیموں کے ایک نمائندہ وفد نے مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی قیادت میں انیس الغرباء کا دورہ کیا۔ اخبارات میں 20 طلباء و طالبات کی تصاویر اور نیوز شائع ہوئی۔

یہ کہا گیا کہ انیس الغرباء کے بچے نئی عمارت میں منتقل ہو گئے ہیں۔ معائنہ پر معلوم ہوا کہ سوائے ایک لڑکی کے تمام ٹمریز کے بچوں کو کھڑا کر دیا گیا۔ انیس الغرباء کے لئے تیسری منزل پر برائے نام جگہ دے دی گئی۔ تعجب ہے کہ کے سی آر کے اس گھناؤنے اقدام کو کانگریس سرکار نے بھی برقرار رکھا۔

یہاں کانگریس حکومت کے بھی ارادے مشکوک ہو گئے ہیں۔ انیس الغرباء کے معائنے کے بعد نمائندہ وفد نے وقف بورڈ چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کرتے ہوئے انیس الغرباء کی عمارت کو لیز پر دینے کے حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھنے پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس ایگریمنٹ کو فوری ختم کر دیا جائے اور انیس الغرباء کو جو 94 سالہ قدیم عوامی ادارہ ہے، اس کی شناخت برقرار رکھی جائے۔

اگر حکومت تلنگانہ اوروقف بورڈ اپنے فیصلے کو نہیں بدلیں گے تو تمام تنظیمیں غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع کر دیں گے۔ مولانا سید آصف عمری جمعیت اہل حدیث، میر عنایت علی باقری بھارتیہ مسلم لیڈر کانفرنس، محمد امان اللہ خان، سید ایوب پاشاہ قادری، فرحت اللہ شریف آل انڈیا صوفی علماء کونسل، یاسمین فاطمہ، امین محمد نور خان، محمد طہٰ قادری نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انیس الغرباء کا منشا وقف کسی حکومت یا حکومت کے کسی ادارے کے عمل دخل کے خلاف ہے۔

اس ادارے کی نگرانی مسلمانوں کے نمائندہ شخصیات کے حوالے کی گئی۔ کسی بھی حکومت یا وقف بورڈ کو یہ اختیار نہیں ہے کہ اس ادارے کے منشا وقف کے خلاف اقدام کریں۔ مسلمان اس کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔

مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری صدر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن نے کہا کہ چیئرمین وقف بورڈ نے تین دن کا وقت مانگا۔ تین دن کے بعد چیئرمین وقف بورڈ کے ساتھ پھر اس موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ اگر وقف بورڈ اور حکومت ایگریمنٹ کو ختم نہیں کریں گے تو غیر معینہ مدت کا احتجاج شروع کر دیا جائے گا۔

a3w
a3w