جرائم و حادثات

پولیس کی توجہ ہٹانے چوروں نے فاروق کے مکان سے مسروقہ فون سدرشن کے گھر میں چھوڑدیا

شاطر چوروں نے پولیس کی توجہ ہٹانے کیلئے پہلے محمد فاروق حسین کے مکان میں جرم کاارتکاب کیا اور یہاں سے چوری کردہ سیل فون کوپڑوسی سدرشن کے گھرمیں چھوڑدیااور سدرشن کے مکان میں بھی چوری کی۔

حیدرآباد: ناگول کے دومکانات میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ شاطر چوروں نے پولیس کی توجہ ہٹانے کیلئے پہلے محمد فاروق حسین کے مکان میں جرم کاارتکاب کیا اور یہاں سے چوری کردہ سیل فون کوپڑوسی سدرشن کے گھرمیں چھوڑدیااور سدرشن کے مکان میں بھی چوری کی۔

متعلقہ خبریں
چارمینار بس اسٹانڈ کے قریب رہزنوں نے چاقو کی نوک پر ایک شخص سے 10ہزار روپے چھین لئے

پولیس ذرائع کے بموجب ناگول کے ایس آر نگر کے رہنے والے محمد فاروق حسین کے مکان سے قفل شکنی کے ذریعہ 4تولے طلائی زیورات اور ایک موبائل فون کا سرقہ کرلیاگیااور بعدازاں ڈاکو نے ان کے پڑوس میں رہنے والے سدرشن کے مکان میں سرقہ کی واردات انجام دی۔

چوروں نے سدرشن کے مکان سے 6 تولے طلائی اورچاندی کے زیورات اور3لاکھ 10 ہزار روپیوں کا سرقہ کرلیا۔ یہ رقم اور زیورات سدرشن کی بیٹی کی شادی کے لئے تھے‘ جسے سرقہ کرلیاگیا۔

شاطر چوروں نے فاروق حسین کے گھر سے سرقہ کیاگیا سل فون سدرشن کے مکان میں رکھ دیا جس کا مقصد ناگول پولیس کی توجہ ہٹاناتھا۔

پولیس نے دونوں مکالکین سے پوچھ تاچھ کی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

a3w
a3w