ایشیاء

عدالت نے فواد چودھری کو 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد: عدالت نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں
فواد چوہدری قومی احتساب بیورو کے حوالے
فواد چوہدری نے چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ پر ہندوستان کو مبارکباد دی
فواد چودھری کو ضمانت منظور
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری گرفتار

جیو نیوز کے مطابق فواد چوہدری کو چہرے پر کپڑا اور ہاتھ میں ہتھکڑیاں لگا کر ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ڈیوٹی جج عباس شاہ کی عدالت میں پہنچایا گیا۔

عدالت میں فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ مجھے میرے وکلا سے ملنے دیا جائے، جس پر فاضل جج نے فواد چوہدری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی۔فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کمرہ عدالت میں اعتراض اٹھایا کہ فواد کے چہرے پر کپڑا کیوں ڈالا گیا؟

دوران سماعت پولیس نے عدالت سے فواد چوہدری کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی۔

فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے جس میں درخواست گزار نے فواد چوہدری پر 50 لاکھ روپے لے کر نوکری دلوانے کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس نے عدالت سے پانچ روزہ ریمانڈ کی استدعا کی جب کہ فواد چوہدری نے کہا کہ میں سابق وزیر اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، تضحیک آمیز طریقے سے عدالت لایا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میرے پھیپڑوں کا مسئلہ ہے، مجھے ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آسکا، مجھے بچوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

فواد چوہدری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج ایف آئی آر میں گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی۔

پولیس نے کہا کہ فواد چوہدری نے شہری سے پچاس لاکھ لیا تھا، جاب کا وعدہ کیا تھا، نوکری نہیں دی گئی، جب پیسے واپس لینے کا تقاضا کیا تو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، عدالت نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

بعد ازاں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے درخواست دائر کی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ فواد چوہدری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں پھر بھی غیر قانونی طریقے سے انہیں اٹھا کر لے گئے ہیں لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت فواد چوہدری کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔

عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

a3w
a3w