مہاراشٹرا

راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج آخری دن

یاترا کے اختتام تک، ہم ہر نیائے سے متعلق 25 گارنٹیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ مجموعی طور پر، پانچ نیائے-25 گارنٹیاں کروڑوں ہندوستانیوں کو انصاف دلائیں گی اور ناانصافی کے اس دور کے اندھیروں کو دور کریں گی۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی مشرق سے مغرب کے لئے 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوئی تھی ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘‘ سنیچر کی شام ممبئی میں ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت

یہ اطلاع دیتے ہوئے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آج 63 واں اور آخری دن ہے۔ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہونے والی 6 600 کلومیٹر کی تاریخی یاترا آج شام ممبئی پہنچ رہی ہے۔

 اس یاترا میں ہم 15 ریاستوں، کم از کم 110 اضلاع سے گزرے اور کروڑوں لوگوں سے رابطہ کیا۔ یاترا کے دوران مسٹر گاندھی نے 15 عوامی میٹنگیں کیں اور 70 مقامات پر عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’’اپنے آخری دن یاترا تھانے ضلع سے شروع ہوگی اور راہل گاندھی تھانے شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔

 دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد، یاترا ممبئی کے لیے روانہ ہوگی جہاں راہل گاندھی دھاراوی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یاترا کا اختتام ڈاکٹر امبیڈکر کی یادگار چیتیا بھومی پر ہوگا، جہاں راہل گاندھی بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔‘‘

کانگریس کے ترجمان نے کہا ’’گزشتہ دو مہینوں میں مسٹر گاندھی اور مسٹر کھڑگے نے کانگریس کے پانچ نیائے کے ایجنڈے کا خاکہ پیش کیا ہے اور اسے مسلسل آگے بڑھایا ہے۔ پانچ نیائے کے ایجنڈے میں کسان نیائے ، یووا نیائے ، ناری نیائے ، شرمک نیائے اور حصے داری نیائے شامل ہیں۔

یاترا کے اختتام تک، ہم ہر نیائے سے متعلق 25 گارنٹیوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ مجموعی طور پر، پانچ نیائے-25 گارنٹیاں کروڑوں ہندوستانیوں کو انصاف دلائیں گی اور ناانصافی کے اس دور کے اندھیروں کو دور کریں گی۔