پارلیمنٹ چلو مارچ، ملک کی دوسری تحریک آزادی۔ کثیر تعداد میں حصہ لے کر کامیاب بنانے سونم وانگ چک کی اپیل
ہاتھ سے لکھے پیام میں جسے صفدر جنگ ہاسپٹل سے ان کی بیوی گیتانجلی جے انگمو نے شیئر کیا۔ وانگ چک نے ناانصافی سے آزادی کو مبینہ پیپر لیک اور خوف سے آزادی کو غیرقانونی حراست سے جوڑا۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) ماحولیات کارکن سونم وانگ چک نے 20 جولائی کے مجوزہ پارلیمنٹ چلو مارچ کو ہندوستان کی ”دوسری تحریک آزادی“ قرار دیا۔ انہوں نے خوف سے آزادی اور ناانصاف سے آزادی کا نعرہ دیا اور اپنے حامیوں سے خواہش کی کہ وہ جلوس کو کامیاب بنائیں۔
ہاتھ سے لکھے پیام میں جسے صفدر جنگ ہاسپٹل سے ان کی بیوی گیتانجلی جے انگمو نے شیئر کیا۔ وانگ چک نے ناانصافی سے آزادی کو مبینہ پیپر لیک اور خوف سے آزادی کو غیرقانونی حراست سے جوڑا۔
وانگ چک کے اکاؤنٹ سے ایکس پر شیئر نوٹ میں کہا گیا کہ20جولائی ہندوستان کی دوسری تحریک آزادی، ناانصافی سے آزادی (جیسے پیپر لیک) خوف سے آزادی (میری غیرقانونی حراست)، مارچ ٹو پارلیمنٹ۔ براہ مہربانی اسے شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں۔
نوٹ کے آخر میں لکھا گیا صفدر جنگ میں میری غیرقانونی حراست کے دوران گیتانجلی کے ذریعہ اسے بھیجا گیا ہے۔
غیرقانونی حراست کا حوالہ ایسا لگتا ہے کہ وانگ چک کے اس الزام کو دہرانے کیلئے دیا گیا کہ انہیں جنتر منتر سے زبردستی اٹھاکر ان کی مرضی کے بغیر صفدر جنگ ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی نے 20جولائی کو پارلیمنٹ چلو مارچ کا اعلان کیا ہے۔