انٹرٹینمنٹ

ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ اداکار جوڑے کو سزا

عدالت نے ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ ادا کار جوڑے راج شیکھراور جیوتا کو ایک سال قید کی سزا سنائی تاہم عدالت نے اس جوڑے کو ضمانت بھی دے دی۔

حیدرآباد: عدالت نے ہتک عزت کیس میں ٹالی ووڈ ادا کار جوڑے راج شیکھراور جیوتا کو ایک سال قید کی سزا سنائی تاہم عدالت نے اس جوڑے کو ضمانت بھی دے دی۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ کنگنارناوت بمبئی ہائیکورٹ سے رجوع
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
راہول گاندھی ہتک عزت کیس: عبوری راحت میں توسیع

17 ویں ایڈیشنل چیف منسٹر پولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے منگل کے روز سنائے گئے اپنے فیصلہ میں جوڑے پر 5ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا لیکن بعد میں عدالت نے اداکار جوڑے کو ضمانت بھی دے دی تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کرسکیں۔

2011 میں اداکار جوڑے نے چرنجیوی بلڈ بینک پر چند الزامات عائد کئے تھے۔ اس بینک کو میگا اسٹار چرنجیوی چلاتے ہیں۔ راج شیکھر ریڈی اور ان کی اہلیہ نے یہ الزام عائد کیا کہ عطیہ دہندگان سے خون مفت حاصل کرنے کے بعد بلڈ بینک اس خون کو فروخت کررہا ہے۔

اس جوڑے نے یہ بھی الزام عائد کیا تھا کہ چرنجیوی بلڈ بینک چارٹیبل ٹرسٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔

اس جوڑے نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ بلڈ بینک کے انصرام اور دیکھے بھال کیلئے چرنجیوی چارٹیبل ٹرسٹ نے ریاستی حکومت سے 14.5 لاکھ روپے بھی حاصل کئے ہیں اور بینک نے 850 یونٹ خون فروخت بھی کردیا ہے۔

ان الزامات کے بعد فلمساز الواروند جو چرنجیوی کے برادرنسبتی ہیں،نے اس جوڑے کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا تھا۔