تلنگانہ

تلنگانہ میں بی جے پی کے اہم لیڈران انتخابی مہم چلائیں گے

تلنگانہ میں بی جے پی کے اہم لیڈران انتخابی مہم چلائیں گے۔کل شب مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ تلنگانہ پہنچیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں بی جے پی کے اہم لیڈران انتخابی مہم چلائیں گے۔کل شب مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ تلنگانہ پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
عدالت میں عدم حاضر بی جے پی قائد پر جج برہم
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

وہ اس ماہ کی 18تاریخ کو پارٹی کا منشور جاری کریں گے۔18نومبر کو ان کی ملاقات مادیگاریزرویشن پوراٹاسمیتی(ایم آرپی ایس) کے لیڈروں کے ساتھ ہوگی۔

امیت شاہ اُسی دن گدوال، نلگنڈہ، ورنگل میں ہونے والے زعفرانی جماعت کے جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔19نومبر کو بی جے پی کے قومی صدرجے پی نڈا تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔

وہ مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے۔وزیراعظم مودی بھی ریاست کا دورہ کریں گے۔وہ کریم نگر، نرمل اوررامائم پیٹ کے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

ان کے دورہ کو جلد ہی قطعیت دے دیا جائے گا۔24،25 اور26نومبر کو ان کے دورہ کا امکان ہے۔