حیدرآباد
ٹاکسک تقریب حادثہ یونیورسٹی اور فلم یونٹ کے خلاف مقدمہ درج ویڈیو وائرل
ولیس کے مطابق تقریب کے دوران بدنظمی کے ساتھ فلڈ لائٹ کا کھمبا گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا
حیدرآباد : ’ٹاکسک‘ فلم کی پری ریلیز تقریب کے دوران پیش آئے ہنگامے اور فلڈ لائٹ کا کھمبا گرنے کے واقعہ پر پولیس نے ملا ریڈی یونیورسٹی اور فلم ’ٹاکسک‘ کی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق تقریب کے دوران بدنظمی کے ساتھ فلڈ لائٹ کا کھمبا گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تقریب کے انتظامات، سکیورٹی انتظامات اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ تقریب کے دوران مناسب حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے یا نہیں۔ پولیس کی جانب سے دستیاب شواہد اور دیگر تفصیلات کی بنیاد پر مزید کارروائی کیے جانے کا امکان ہے