بین الاقوامیسوشیل میڈیاقومی

خاتون بزنس مین کا دل جیتنے والا اقدام، ملازمین پر لاکھوں کی بارش

یہ واقعہ چین کے صوبہ ہینان کے شہر جیا زو کا ہے، جہاں ما یان لی نامی خاتون بیف ہاٹ پاٹ ریستورانوں کی ایک چین چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے چند بہترین ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا اور 24 ستمبر کو انہیں بی ایم ڈبلیو کے شوروم لے گئیں۔

چین میں ایک بزنسمین خاتون نے اپنے ملازمین کی محنت اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے ایسا قدم اٹھایا ہے جس کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف کی جا رہی ہے۔ سرد موسم میں الیکٹرک اسکوٹر پر کام پر آنے والے ملازمین کی مشکلات دیکھ کر خاتون کا دل پسیج گیا اور انہوں نے اپنے بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو تقریباً 43 لاکھ روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو کاریں تحفے میں دے دیں۔

یہ واقعہ چین کے صوبہ ہینان کے شہر جیا زو کا ہے، جہاں ما یان لی نامی خاتون بیف ہاٹ پاٹ ریستورانوں کی ایک چین چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی کمپنی کے چند بہترین ملازمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا اور 24 ستمبر کو انہیں بی ایم ڈبلیو کے شوروم لے گئیں۔

ملازمین کو بتایا گیا تھا کہ وہاں ایک میٹنگ ہے، لیکن شوروم پہنچنے پر انہیں معلوم ہوا کہ نئی کاریں ان کے لیے تحفے کے طور پر خریدی گئی ہیں۔ ہر کار کی قیمت تقریباً 3 لاکھ چینی یوآن، یعنی بھارتی کرنسی میں تقریباً 43 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ما یان لی نے ان کاروں کی خریداری کے لیے دو ہفتے پہلے ہی پوری رقم ادا کردی تھی۔ ما یان لی نے بتایا کہ ملازمین کو کاریں دینے کا خیال گزشتہ سردیوں میں پیش آنے والے ایک واقعے سے آیا۔ ایک دن صبح کے وقت ان کی ایک ملازمہ سخت سردی میں الیکٹرک اسکوٹر پر ریستوران پہنچی۔ سردی کی وجہ سے اس کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا۔

یہ منظر دیکھ کر ما یان لی کو احساس ہوا کہ جب وہ خود آرام دہ اور گرم کار میں سفر کرتی ہیں تو ان کے لیے محنت کرنے والے ملازمین کو سردی میں اس طرح پریشان کیوں ہونا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے کاروبار کی کامیابی میں ملازمین کی مشترکہ محنت کا بڑا حصہ ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی کامیابی کے ثمرات ملازمین تک بھی پہنچیں اور ان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں۔

کار تحفے میں حاصل کرنے والی ملازمہ لی جی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اتنا بڑا تحفہ ملے گا۔ ان کے مطابق، شوروم جاتے وقت انہیں صرف یہ بتایا گیا تھا کہ باس انہیں ایک بڑا سا تحفہ دینے والی ہیں۔

واضح رہے کہ ما یان لی اپنے ملازمین کو تحائف دینے کے لیے پہلے سے بھی جانی جاتی ہیں۔ چین کے روایتی تہواروں پر وہ ملازمین کو ضروری اشیاء اور نقد بونس بھی دیتی ہیں، لیکن اس مرتبہ لاکھوں روپے مالیت کی کاریں تحفے میں دے کر انہوں نے سب کو حیران کردیا ہے۔