حیدرآباد
سکندرآباد کے کالج میں زہریلی گیس کا اخراج، 30 طالبات علیل
گیس کے اخراج پر چند طالب علموں کو خون کی قے آئی اور اس وقت ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کالج کے آس پاس کے دیگر دواخانوں میں بھی متعدد طلبا کو شریک کرایا گیا ہے۔
حیدرآباد: کستوربا گاندھی ویمنس جونیئر کالج، ایسٹ ماریڈ پلی کی 30 سے زائد طالبات اس وقت علیل ہوگئیں جب ان کے کالج کی سائنس لیبارٹری میں نقصان دہ گیس کا اخراج عمل میں آیا۔
بیمار طلباء کو سکندرآباد کے گیتا نرسنگ ہوم میں شریک کرایا گیا ہے۔
گیس کے اخراج پر چند طالب علموں کو خون کی قے آئی اور اس وقت ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ کالج کے آس پاس کے دیگر دواخانوں میں بھی متعدد طلبا کو شریک کرایا گیا ہے۔
کئی طلباء کے والدین نے گیتا نرسنگ ہوم کے باہر احتجاج کیا اور غفلت برتنے پر کالج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
کالج انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد ہفتہ کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
ماریڈ پلی پولیس اسٹیشن نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔