تلنگانہ

دسہرہ منانے آبائی مقامات جانے والوں کے سبب حیدرآباد۔وجے واڑہ قومی شاہراہ پر ٹریفک میں اضافہ

دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں آرٹی سی بسوں کی تعدادمیں اضافہ کیاگیا ہے۔ساتھ ہی مسافرین کی سہولت کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: دسہرہ تہوار اپنوں میں منانے کیلئے حیدرآبادسے تلنگانہ کے مختلف اضلاع اورپڑوسی ریاست آندھراپردیش جانے والوں کے سبب حیدرآباد۔وجے واڑہ قومی شاہراہ پر ٹریفک میں اضافہ دیکھاگیا۔

متعلقہ خبریں
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش
نارائن پیٹ ضلع کو ختم کرنے کی افواہوں پر بی جے پی کا سخت ردعمل، ڈی کے ارونا کا انتباہ


آر ٹی سی بسوں کے علاوہ بس اسٹینڈ بھی مسافروں کی تعداد میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ گاڑیاں ایک کے بعد ایک قطار میں لگی ہوئی ہیں۔ چوٹ اُپل اورچٹیال فلائی اوور کے مقامات پر ٹریفک سست رفتاری سے جاری ہے۔ پولیس ٹریفک کو باقاعدہ کرنے میں مصروف ہے۔


دسہرہ تہوار کے سلسلہ میں آرٹی سی بسوں کی تعدادمیں اضافہ کیاگیا ہے۔ساتھ ہی مسافرین کی سہولت کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلویز کی جانب سے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔


علاوہ ازیں، عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے دوران حفاظتی اقدامات پر خاص توجہ دیں۔