حیدرآبادسوشیل میڈیا
حضرت مولانا سید قبول بادشاہ قادری شطاری کا سانحہ ارتحال
ضیا المشاخ حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما دکن ومعزز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ( خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت مرتضیٰ بادشاہ قادری زرین کلاں ؒ) نے آج 8 بجے صبح اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔
حیدرآباد: یہ خبر انتہائی افسوس کی ساتھ دی جاتی ہے کہ جانشین حضرت کامل شطاریؒ ضیا المشاخ حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علما دکن ومعزز رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ( خلف اکبر سلطان الواعظین حضرت مرتضیٰ بادشاہ قادری زرین کلاں ؒ) نے آج 8 بجے صبح اویسی ہاسپٹل کنچن باغ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔
حضرت مولانا کی نماز جنازہ آج بروز پیر 17 اپریل 2024 مطابق 25 رمضان المبارک بعد نماز عشا تراویح 11 بجے شب مکہ مسجد میں مقرر ہے۔ تدفین اندرون گنبد حضرت کامل شطاریؒ عمل میں آئےگی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9000008138 یا 9866112393 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔