جرائم و حادثات

سلطان پور میں ٹریلر نے بائک سواروں کو روندا

اس حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

سلطان پور: اترپردیش کے ضلع سلطان پورمیں اجودھیا۔پریاگ راج قومی شاہراہ پردیہات کوتووالی علاقے کے پکڑی گاؤں کے نزدیک منگل کو تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو کچل دیا۔

متعلقہ خبریں
چھتیس گڑھ کے بیجاپور میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ، چار کے مارے جانے کی اطلاع
جنوبی افریقہ کے قصبے میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
ملازمت دلانے کا جھانسہ، ملزم گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
چارمینارکے قریب چوڑیوں کی دکان پر چند شرپسندوں کا حملہ

اس حادثے میں ایک نوجوان کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں پرتاپ گڑھ ضلع کے شیوا پور، کوہڑور کے رہنے والے پرشانت کمار (20) کی موت ہو گئی، جبکہ ان کے ساتھی راج کمل (18) اور ششانک (18) شدید زخمی ہو گئے۔ تینوں نوجوان پرتاپ گڑھ ضلع کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری طور پر ایمبولینس کو اطلاع دی، تاہم تقریباً آدھے گھنٹے تک ایمبولینس موقع پر نہیں پہنچی۔ اس لاپروائی سے ناراض دیہی باشندوں نے زخمی نوجوانوں کو مال بردار ای رکشا کے ذریعے ضلع اسپتال پہنچایا، جہاں سے ان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ٹراما سینٹر لکھنؤ ریفر کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔