حیدرآباد

تلنگانہ میں 15 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حکومت تلنگانہ نے آج بڑے پیمانے پر 15 آئی پی ایس عہدیداران کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے آج بڑے پیمانے پر 15 آئی پی ایس عہدیداران کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے احکام جاری کئے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے احکام جاری کئے ہیں۔

تفصیلات کے بموجب ایڈیشنل ڈائرکٹر مہیش مرلی دھربھاگوت کو بعد تبادلہ تلنگانہ لاء اینڈآرڈرایڈیشنل ڈائرکٹر مقرر کیاگیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائرکٹرسوتی لکراٹی جی ایس پی بٹالین کوپولیس آرگنائیزشن اینڈ ہوم گارڈس ایڈیشنل ڈائرکٹر مقرر کیاہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر وجئے کمار کا جوآپریشن گرے ہا نڈس اور اکسٹوپس تھے‘ تلنگانہ پولیس پرنسپل اور ویلفیر اینڈ اسپورٹس کے عہدہ پر تبادلہ کیاہے۔

سنجے کمارجین ٹی جی ایس پی بٹالین تبادلہ کردیا گیاہے۔ ایم اسٹیفین رولندرا کو ایڈیشنل ڈائرکٹر گرے ہانڈس مقرر کیاگیا ہے۔ جی سدھیربابو جوملٹی زون IIمیں تعینات تھے‘ تبادلہ کرکے انہیں رچہ کنڈہ کا کمشنر پولیس مقرر کیاگیا۔رچہ کنڈہ کمشنر پولیس ترون جوشی کو ڈائرکٹر اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیاگیا ہے۔

ایس چندراشیکھر ریڈی کو پولیس پرنسپل آئی جی مقرر کیاگیا۔ کے رمیش نائیڈو کوریلدلیز اینڈ روڈسیفٹی آئی جی مقرر کیاگیا۔وی ستہ نارئنہ جوسی اے آر جوئنٹ کمشنر تھے انہیں ملٹی زون IIآئی جی پی مقرر کیاگیا۔

شریمتی ریکشتا کے مورتی ایس پی ضلع ونپرتی کا بعد تبادلہ میدک ضلع کا ایس پی مقرر کیاگیا۔ ڈی اودے کمار ریڈی ڈپٹی کمشنرپولیس ساوتھ ویسٹ زون کا تبادلہ کرکے انہیں میدک ایس پی بنایا گیا ہے۔ گریدھر ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون کا تبادلہ کرکے انہیں ونپرتی کا ایس پی مقرر کیاگیا ہے۔

بی بالاسوامی ڈپٹی کمشنر پولیس کا تبادلہ ایسٹ زون کردیا گیاہے اور جی چندرا موہن کا تبادلہ بطور ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ ایسٹ زون کیاگیاہے۔

a3w
a3w