حیدرآباد

پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن کے تمام اسٹاف کا تبادلہ، حیدرآباد کمشنر پولیس کا سنسنی خیز فیصلہ

حال ہی میں بودھن کے سابق ایم ایل اے عامر شکیل کے بیٹے ساحل نے اپنی کار تیز رفتاری سے چلائی اور پرجا بھون کے سامنے ٹریفک کی رکاوٹوں سے ٹکراگئی، اور وہ اپنی جگہ ڈرائیور کے ساتھ دبئی فرار ہو گئے تھے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کمشنر پولیس کتہ کوٹہ سرینواس ریڈی  نے ایک سنسنی خیز فیصلہ لیا ہے۔ پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن  کے ایس آئی، کانسٹیبلز اور ہوم گارڈز سمیت تمام 85 عہدیداروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
غیر متعلقہ افراد کو پولیس اسٹیشنوں میں آنے کی اجازت نہ دینے کی ہدایت: سٹی پولیس کمشنر
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

واضح رہے کہ حال ہی میں بودھن کے سابق بی آر ایس ایم ایل اے عامر شکیل کے بیٹے ساحل نے اپنی کار تیز رفتاری سے چلائی اور پرجا بھون کے سامنے ٹریفک کی رکاوٹوں سے ٹکرادی تھی۔ وہ بعد میں دبئی فرار ہو گئے تھے۔

یہ اہم فیصلہ ایسے وقت لیا گیا جب بودھن کے سابق بی آر ایس ایم ایل اے عامر شکیل کے بیٹے کے کیس کے تنازعہ میں کئی انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ اس کیس میں پنجہ گٹہ پولیس پر لاپرواہی برتنے کا الزام ہے۔ شروع میں پولیس نے کوئی کیس درج کرنے سے ہی انکار کردیا تھا تاہم جب عوام کا دباؤ بڑھا تو ایف آئی آر درج ہوئی۔

اس کے علاوہ پنجہ گٹہ پولیس پر میریڈین ہوٹل واقعہ میں بھی جانبداری برتنے کے الزامات لگ چکے ہیں جہاں ہوٹل اسٹاف نے کسی بات پر ایک گاہک کی پٹائی کی تھی جس کی بعدازاں موت ہوگئی تھی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایک پولیس اسٹیشن کے تمام اسٹاف کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے مختلف پولیس اسٹیشنوں سے نئے عہدیداروں کو پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ہے۔