شمالی بھارت

مرد درزی، عورتوں کا ناپ نہ لیں: ویمن کمیشن (ویڈیو)

اترپردیش ویمن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ مرد درزی عورتوں کے کپڑے نہ سئیں‘ مرد حجام عورتوں کے بال نہ کاٹیں۔

لکھنو (پی ٹی آئی) اترپردیش ویمن کمیشن نے تجویز کیا ہے کہ مرد درزی عورتوں کے کپڑے نہ سئیں‘ مرد حجام عورتوں کے بال نہ کاٹیں۔

متعلقہ خبریں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
عرفی جاوید کو پیٹنے کی دھمکی: تحفظ فراہم کرنے خواتین کمیشن کی ہدایت
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

مرد درزی عورتوں کا ناپ نہ لیں اور جس جگہ ناپ لیا جاتا ہے وہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔

کمیشن نے 28 اکتوبر کی میٹنگ میں تجویز کیا کہ صرف مرد درزی‘ عورتوں کے کپڑوں کا ناپ نہ لیں۔ رکن کمیشن ہمانی اگروال نے جمعہ کے دن پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ تجویز ریاستی کمیشن کی سربراہ ببیتا چوہان نے پیش کی جس کی تائید میٹنگ میں موجود خاتون ارکان نے کی۔ سیلونس میں صرف خاتون حجام عورتوں کے بال تراشیں۔

ہمانی اگروال نے کہا کہ بعض مردوں کی نیت ٹھیک نہیں ہوتی۔ ویمن کمیشن ریاستی حکومت سے گزارش کرے گا کہ اس سلسلہ میں قانون بنایا جائے۔