آندھراپردیش
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
الیکشن سے قبل آندھراپردیش کے ڈی جی پی کے تبادلہ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن آف انڈیانے پیر کے روز اننت پوررینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آر این امی ریڈی کاتبادلہ کردیاہے۔

امراوتی(اے پی): الیکشن سے قبل آندھراپردیش کے ڈی جی پی کے تبادلہ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن آف انڈیانے پیر کے روز اننت پوررینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) آر این امی ریڈی کاتبادلہ کردیاہے۔
سی ای او آندھراپردیش مکیش کمار مینا نے سینئر پولیس آفیسر کے تبادلہ کی توثیق کی ہے۔
ریاست کے ڈی جی پی کے وی راجندرناتھ ریڈی کے تبادلے کے حکم کے اندرون24 گھنٹوں میں ڈی آئی جی اننت پوررینج امی ریڈی کاتبادلہ کردیاگیاہے۔
الیکشن کمیشن کے احکام کے مطابق انتخابی عمل کے اختتام تک جن عہدیداروں کے تبادلے کئے گئے ہیں انہیں انتخابی ڈیوٹی کی ذمہ داری نہیں دی جاسکتی۔